پچھلے کئی دنوں سےڈرامہ انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار یاسر حسین تنقید کے نشانے پر ہیں جس کی وجہ اُن کے اگلے ڈرامے میں خواجہ سرا کا کردار ہے، انہوں نے اپنے اس کردار کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں تھیں جن کے منظر عام پر آتے ہی لوگوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
یاسر حسین پر مسلسل تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے اقراء عزیز نے کہا کہ یاسر حسین پر کیے گئے تمام نفرت انگیز تبصرے نہایت مایوس کن ہیں۔ آپ سبلوگ خود کو انسان کہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ دنیا اچھی ہو، لیکن آپ ہی وہ لوگ ہیں جو خواجہ سرائوں کو اپنا پڑوسی بھی نہ بنائیں۔ اگر آپ کسی کو صحیح اور غلط کا سبق دینا چاہتے ہیں تو پہلے خود کو دیکھیں کہ آپ کسی کے ساتھ کتنا غلط کر رہے ہیں
اقراء عزیز نے کہا کہ آج ہمیں خواجہ سرائوں کے حقوق کے لیے وہ تحریک چلانی پڑ رہی ہے جو پہلے ہی اُن کا حق ہےلیکن ہم انہیں نہیں دیتے، کیونکہ آپ میں سے کچھ لوگ ہیں جو اُن کو دل سے قبول نہیں کرتے جبکہ ہمیں سب کی عزت کرنی چاہیے نا کہ خواجہ سرا بلکہ انسان سمجھ کر۔
اس کے علاوہ انہوں نے مزئد کہا کہ براہ مہربانی اچھائی کا آغاز خود سے کریں نہ کے کسی بھی شخصیت پر تنقید کر کے اپنے نمبر بڑھائیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2V95xd8
0 comments: