Tuesday, May 7, 2019

پاکستان چین آزادانہ تجارتی معاہدے سے برآمدی صنعت کی بحالی میں مدد ملے گی:عبدالرزاق داؤد

وزیراعظم کے مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد
وزیراعظم کے مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ حال ہی میں کئے گئے آزادانہ تجارتی معاہدے کے تحت مقامی برآمد کنندگان کو چینی منڈی تک رسائی کا بڑا موقع ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق عبدالرزاق داؤد نے اسلام آباد میں وزارت تجارت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے سے پاکستان کی معیشت خصوصاً برآمدی صنعت کی بحالی میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت پاکستان کوسالانہ چین کی چونسٹھ ارب ڈالرکی مجموعی درآمدات میں ساڑھے چھ ارب ڈالرکاحصہ ملے گا۔

عبدالرزاق دائود نے کہا کہ حکومت عالمی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی مسابقت کے لئے اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ چین اپنی صنعت دوسرے ملکوں میں بھی منتقل کرناچاہتا ہے اورحکومت چین کے زیادہ سے زیادہ صنعت یونٹوں کی پاکستان میں منتقلی چاہتا ہے۔

وزیراعظم کے مشیرنے کہا کہ اگر ملک میں کسی صنعت کو نقصان پہنچے تو پاکستان کو نوے روز کیلئے متعلقہ صنعتی یونٹ کے تحفظ کے اقدامات کرنا ہوںگے۔انہوں نے کہا کہ لوہے، فولاد، زراعت، پلاسٹک، مٹی سے بنے برتنوں اور آلات جراحی کی صنعتوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DWk8xR

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times