Tuesday, May 7, 2019

عمر اکمل بہانے باز قرار

عمر اکمل بہانے باز قرار
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے عمر اکمل کو بہانے اور نرم گوشے کی تلاش میں رہنے والا قرار دے دیا۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ عمر اکمل بہانے اور نرم گوشے کی تلاش میں رہتے ہیں جو ہمیشہ بہانے تلاش کرے وہ شخص پلیئر نہیں ہوسکتا اور عمر اکمل ایسا ہی شخص ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمر اکمل پریشر نہیں لے سکتا اور پریشان کن قسم کی شخصیت ہے۔

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف کولکتہ میں ایک فاسٹ بولر کی جگہ عماد وسیم کو کھلانا چاہتا تھا لیکن انتخاب عالم اور وقار یونس نے اسپنر کھلانے کی مخالفت کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں شاہد آفریدی کی کتاب بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور اپنی عمر کے حوالے سے انکشافات کیے ہیں۔

سابق کپتان کے انکشافات نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا ہے اور انہیں کئی ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Wtq7Bq

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times