Thursday, May 9, 2019

وزیراعظم آج راولپنڈی میں زچہ بچہ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان آج راولپنڈی میں گائنی اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آج گائنی اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے، راولپنڈی کے اصغرمال چوک کے قریب تقریب کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، پنڈال سج گیا ہے۔

 وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید میزبان ہوں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی شرکت کریں گے، جبکہ شیخ رشید کا اسپتال کے مقام کا دورہ بھی کیا اور تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔

جلسہ گاہ کی سیکیورٹی آج رات وزیراعظم کی سیکیورٹی ٹیم سنبھالی، وزیر اعظم راولپنڈی میں 400بیڈز کے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے، تقریب میں وفاقی وزرا اور شعبہ صحت سے متعلقہ اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2E0V4Wx

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times