Thursday, May 9, 2019

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے پر دستخط آج ہونے کا امکان

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے پر دستخط آج ہونے کا امکان ہے
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے پر دستخط آج ہونے کا امکان ہے، آئندہ مالی سال کے لیے مالی خسارہ 11 ارب ڈالر رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے پر دستخط آج متوقع ہے، آئندہ مالی سال کے لیے مالی خسارہ 11 ارب ڈالر رہے گا، شرح سود 200 بیسز پوائنٹ تک بڑھا دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 8 ارب ڈالر رہے گا، آئندہ بجٹ میں 350 ارب روپے کی سبسڈی ختم کردیں جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا، نیپرا اور اوگرا نرخوں کے تعین میں آزاد ہوں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں۔

آئی ایم ایف مشن کی سربراہی ارنستو ریگو کر رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں تکنیکی سطح کے مذکرات کی قیادت حکومت پاکستان کی جانب سے سیکریٹری وزارت خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کر رہے ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2LBGpau

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times