Friday, May 10, 2019

روزہ داروں کو سحری میں جیٹ فائٹرز طیارے جگائیں گے

روزہ داروں کو سحری میں جیٹ فائٹرز طیارے جگائیں گے
انڈونیشیا ایئر فورس سحری کے وقت گرجدار آوازیں پیدا کرنے والے جیٹ فائٹرز طیارے اُڑائے گا جس کی آواز سے شہری اُٹھ جائیں گے۔

انڈونیشیا کی ایئر فورس نے شہریوں کو سحری میں جگانے کے لیے گرج دار آواز والے جیٹ فائٹرز طیارے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈونیشیا کی فضائیہ نے رمضان کے بابرکت مہینے میں اپنے شہریوں کو جگانے کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انڈونیشیا ایئر فورس سحری کے وقت گرجدار آوازیں پیدا کرنے والے جیٹ فائٹرز طیارے اُڑائے گا جس کی آواز سے شہری اُٹھ جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انڈونیشیا کی فضائیہ نے اعلان کیا کہ اس بار رمضان میں پائلٹس کے تربیتی سیشن سحری کے اوقات میں ہوں گے اور تربیتی پروازیں تمام بڑے شہروں کے گرد چکر لگائیں گی جس سے شہریوں کو سحری کے لیے اُٹھانے کی روایت بھی برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں سحری کے اوقات میں روزہ داروں کو جگانے کے لیے مختلف طریقے استعمال کیے جاتے ہیں جن میں گھر گھر دروازہ بجا کر، گلی گلی ڈھول بجا کر یا محلہ محلہ صدا لگا کر اور سائرن بجا کر شہریوں کو بیدار کیا جاتا ہے تاہم سحری میں بیدار کرنے کے لیے جیٹ فائٹرز طیاروں کا استعمال انوکھا اور منفرد عمل ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WKjFWI

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times