
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی آمد کی مناسبت سے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے مسجد نبوی پہنچتے ہی عمران خان کو مستعد اہلکاروں نے اپنے حصار میں لیا اور پھر انہوں نے روضہ رسول پر حاضری دی۔
روضہ رسول پر حاضری دینے کے بعد وزیراعظم عمران خان سمیت وفد نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے اور مسجد نبوی میں روزہ افطار کیا جس کے بعد وہ جدہ روانہ ہوں گے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی روزہ رسول ﷺ پر حاضری اور زیارت خاص۔ وزیراعظم نے مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے اور نماز عصر کی ادائیگی کی۔ pic.twitter.com/loqexiq1Je
— PTI (@PTIofficial) May 30, 2019
عمران خان کی مسجد نبوی آمد کے موقع پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد ان کے ارد گرد جمع ہوگئی، وزیراعظم نے مسجد نبوی کے احترام میں پاکستانیوں کو نعرے لگانے سے روک دیا۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی روزہ رسول ﷺ پر حاضری اور زیارت خاص۔ وزیراعظم نے مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے اور نماز عصر کی ادائیگی کی۔
وزیراعظم کل اوآئی سی کے14ویں سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے، اجلاس کا عنوان “مکہ سمٹ” رکھاگیا ہے، اس اجلاس کا مقصد اسلامی دنیا کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرناہے۔
وزیراعظم عمران خان اوآئی سی کے 14ویں سربراہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے ، جس میں مسلم امہ میں اتحاد اور یکجہتی پر زور دیں گے جبکہ مسلم دنیا کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سےآگاہ کریں گے۔
خیال رہے وزیراعظم عمران خان سعودی فرمانرواشاہ سلمان کی دعوت پردورہ کررہے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2MiEcks
0 comments: