Wednesday, May 22, 2019

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ، وزیر دفاع، وزیرخزانہ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئر چیف، نیول چیف اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے ملکی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور افغان امن عمل اور خطے کی بدلتی صورتحال پر غور کیا جب کہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

قومی سلامتی کمیٹی نے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی سے خطے پر پڑنے والے اثرات پر بھی غور کیا اور اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کے معاملے میں پیش رفت پر بھی جائزہ لیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2wcW6uf

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times