Wednesday, May 22, 2019

سعودی عرب تین سال تک پاکستان کو 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل دے گا: حفیظ شیخ

مشیر خزانہ حفیظ شیخ
مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ سعودی عرب تین سال تک پاکستان کو3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل ادھار دے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی معیشت کو اہم سہارا مل گیا، سعودی عرب تین سال تک پاکستان کو ہر سال تین ارب بیس کروڑ ڈالر کا تیل ادھاردے گا۔ ساتھ ہی مزید تین سال کےلیے پٹرولیم مصنوعات کی ادائیگیاں موخر کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

معاہدے سے متعلق مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے اپنے ٹویٹ میں مطلع کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب یکم جولائی 2019 سے ادھار تیل دینا شروع کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کےعوام کی حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکرگزار ہوں، اس سے پاکستان کی ادئیگیوں کے توازن کی پوزیشن بہترہوگی، سعودی عرب یکم جولائی 2019 سے ہرماہ 275 ملین ڈالر کا تیل ادھاردے گا۔

مشیر خزانہ حفیط شیخ‌ کا کہنا تھا کہ یکم جولائی 2019 سے سعودی عرب موخر ادائیگی بحال کررہا ہے، موخر ادائیگیاں پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں ہوں گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HJmhxR

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times