Wednesday, May 29, 2019

جانیے سی ای او رچرڈ مورین کے مستعفی ہونے کی وجہ

 رچرڈ مورین
 منتظم اعلیٰ پاکستان اسٹاک ایکسچینج رچرڈ مورین 3 سالہ مدت ملازمت مکمل کیے بغیر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

منتظم اعلیٰ پاکستان اسٹاک ایکسچینج رچرڈ مورین کو عہدہ چھپانا مہنگا پڑ گیا، رچرڈ مورین غیر ملکی کمپنی میں مینجر کی حثیت سے بھی کام سرانجام دے رہے تھے، مفادات کے ٹکراؤ پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے رچرڈ مورین سے وضاحت طلب کرلی جس پر کوئی جواب نہیں جمع کرایا جاسکا۔

رچرڈ مورن کو 3 سال کے کنٹریکٹ پر جنوری 2017 میں منتظم اعلیٰ کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا، تعیناتی کا مقصد اسٹاک ایکسچینج میں نئی سرمایہ کاری اور غیر ملکی انوسٹر کو راغب کرنا تھا جس میں وہ ناکام رہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2JMH8DS

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times