
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت ہوئی، گلوکارہ میشا شفیع کے وکیل نے کہا کہ کیس سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے ،عدالت کیس سپریم کورٹ کے حکم تک مہلت فراہم کرے ،گلوکار علی ظفر کے وکیل نے کہا کہ میں دو گواہان عدالت میں لے کر آیا ہوں، عدالت نے میشا شفیع کے وکیل کی استدعا مسترد کردی اور گواہان کے بیانات قلمبند کرنا شروع کردیئے۔
عدالت میں ماڈل کینزہ منیر نے اپنے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ 10 سے 11 لوگ ریہرسل میں موجود تھے، 45 منٹ تک سٹوڈیو میں ریہرسل جاری رہی، ریہرسل کے دوران ویڈیو بھی بن رہی تھی،گواہ کنزہ منیرنے کہا کہ دونوں گانے کے دوران 4 سے 5 فٹ دور کھڑے تھے، میشاشفیع کے الزامات کا اچھی طرح علم ہے وہ جھوٹی ہیں، عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو شہادت کےلئے طلب کرلیا اور سماعت 18 مئی تک ملتوی کردی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2PWuqmo
0 comments: