Wednesday, May 8, 2019

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے چینی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے چینی سفیر کی ملاقات
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے چینی سفیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک چین تعلقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت داخلہ میں ہونے والی ملاقات میں چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔ گزشتہ چند سالوں سے پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

چینی سفیر نے لاہور میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے حکومت اور اپنے عوام کی طرف سے دھماکے میں شہادتوں پر پاکستانی قوم سے اظہار تعزیت کیا۔

چینی سفیر نے سی پیک سے جڑے ترقیاتی منصوبوں میں حکومت پاکستان کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہ وزیر اعظم پاکستان ملک سے غربت کا خاتمہ اور تعلیم کا فروغ چاہتے ہیں۔ پاکستان میں سیاحت کیلئے دنیا کے 175 ممالک کو رسائی دے دی گئی ہے۔ سیاحت کیلئے دنیا کے ممالک کو پاکستان تک رسائی دینا ایک سنگ میل ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2JsqjNU

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times