
پاکستانی فلم ’سات دن محبت اِن‘ کو بھی نیٹ فلکس کی ویب سائٹ کا حصہ بنایا جاچکا ہے اور اگر آپ اس فلم کو سینما گھروں میں دیکھنے کا موقع گنوا چکے ہیں تو اب اسے بہترین پرنٹ کے ساتھ نیٹ فلکس پر اپنے گھر میں دیکھ سکتے ہیں۔
فلم 'سات دن محبت ان' میں شہریار منور صدیقی اور ماہرہ خان نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔
جبکہ فلم میں جاوید شیخ، حنا دلپزیر، آمنہ الیاس اور میرا سیٹھی نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔
چند روز قبل فلم کے مرکزی کردار شہریار منور نے بھی یہ خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔
یاد رہے کہ رومانوی کامیڈی فلم سات دن محبت ان گزشتہ سال ریلیز ہوئی تھی۔
فلم کو مثبت ریویوز موصول ہوئے جبکہ اس نے باکس آفس پر بھی شاندار کمائی کی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/30APfZl
0 comments: