
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی،وکیل عائشہ حامد نے کہا کہ گرلزگائیڈ کی تمام سرگرمیاں رک چکی ہیں۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا پنجاب حکومت قبضہ گروپ بن گئی ہے؟ عدالت کا واضح حکم ہے گرلزگائیڈ کی زمین پر قبضہ نہیں ہوگا، عدالتی حکم کے باوجود دیوارکیوں گرائی گئی؟ دیوارگرنے سے طالبات کی سرگرمیاں رک گئیں۔
عدالت نے کہا کہ حکومت گرلزگائیڈ کو تحفظ نہیں دے گی توکسی اور کو کہیں گے، جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ بہتر ہوگا بات وہاں تک نہ لے کر جائیں، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ ایسا نہیں ہوگا بات کہیں اور تک جائے، آج ہی دیوارکی تعمیر شروع کریں گے، عدالت نے استفسار کیا کہ پنجاب حکومت آخرراولپنڈی میں کرکیا کررہی ہے؟
جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ عدالت کواپنے حکم پرعمل کرانا آتا ہے،کمشنر،ڈی سی اوروہ سب ملزم ہیں جن کے حکم پر دیوار گری، کیا ہسپتال تک ہیلی کاپٹر کے علاوہ کوئی سواری نہیں جاتی؟ عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WBDmjD
0 comments: