
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ 'نوازشریف کسی جرم کی سزا نہیں بلکہ عوام کی آواز بننے کی سزا بھگت رہا ہے۔'
سپریم کورٹ نے آج صبح سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع اور بیرون ملک علاج کے لیے جانے کی درخواستیں مسترد کردیں تھیں۔
فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ 'نوازشریف کسی جرم کی سزا نہیں بلکہ عوام کی آواز بننے کی سزا بھگت رہا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی قربانیاں جتنی سخت ہیں، ان کا پھل بھی اتنا ہی میٹھا ہوگا اور ان کی قربانیوں کا پھل قوم کی آنے والی نسلوں کے لیے ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میں ایک بار پھر کہتی ہوں کہ نوازشریف آپ کا سر جھکنے نہیں دیں گے کیوں کہ یہ ساری جدوجہد قوم کے لیے ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WmLMeq
0 comments: