
ذرائع کے مطابق ریلوے ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عید الفطر کے بعد وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا ٹریلر چلے گا، تین وفاقی وزیروں کی تبدیلی ہوگی۔
شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف این آر او کے ذریعے ملک سے بھاگے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے ایک بار پھر اپنی توپوں کا رخ ن لیگ کی طرف کر دیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کو این آر او کی بھیک مانگتے دیکھا ہے اور پہلے ہی بتا چکا ہوں کہ شہباز شریف این آر او کے ذریعے بھاگے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اندر سے نواز اور آصف زرداری ملے ہوئے ہیں، آصف زرداری سوچتے ہیں کہ شہباز جا سکتے ہیں تو وہ کیوں نہیں۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان سب سے زیادہ شور مچا رہے ہیں، جب ایل این جی کی نئی قیمتیں سامنے آئیں گی تو سب کچھ سامنے آ جائے گا۔
چیئرمین نیب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آڈیو ویڈیو چھوڑیں، ان لوگوں کی چیخیں سنیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HRILwQ
0 comments: