Thursday, May 23, 2019

پاکستان کی امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے خدمات کی پیشکش

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل
دفتر خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان تعلقات میں حالیہ کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے ان کے درمیان مذاکرات کے لئے اپنی خدمات کی متعدد مواقع پر پیشکش کی ہے۔

آج اسلام آباد میں ہفتہ وار نیو زبریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے بارے میں عالمی معاہدے کی پاسداری کی جائے اور کسی بھی غلط فہمی کو مذاکرات کے ذریعے دور کیاجائے۔

ترجمان نے تصدیق کی ایرانی وزیر خارجہ پاکستانی قیادت کے ساتھ بات چیت کے لئے آج تیسرے پہر اسلام آبادپہنچ رہے ہیں ۔مہمان شخصیت کل اپنے ہم منصب شاہ محمو دقریشی سے ملاقات کرینگے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو خلیج فارس کی صورتحال پر شدید تشویش ہے اور وزیر خارجہ ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں اس بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کرینگے ۔

مسئلہ کشمیر کے بارے میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ،استصواب رائے کے بغیر کشمیر کے مسئلے کی نوعیت تبدیل نہیں ہوسکتی ۔ ترجمان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور حریت رہنمائوں کی غیرقانونی حراست کی مذمت کی ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیر کے مسئلے پر عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی بجائے زمینی حقائق کو تسلیم اور کشمیر کے عوام کی امنگوں کا احترام کرے ۔

بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان مختصر بات چیت سے متعلق ترجمان نے کہاکہ وزیر خارجہ اس بارے میں خو دبیان دینگے ۔ایک سوال پر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاکہ جاپان کو ہنرمندافراد ی قوت بر آمد کرنے کے لئے اس کے ساتھ مذاکرات میںاچھی پیش رفت ہوئی ہے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WpY6Oi

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times