انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا جس میں اُن سمیت دیگر شریک ملزمان کو بری کردیا۔
یاد رہے کہ فیصل رضا عابدی نے ایک ویب ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران عدلیہ اور اس وقت کے چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی۔
ستمبر 2018 میں چیف جسٹس نے معاملے کا از خود نوٹس لیا اور کیس سپریم کورٹ کے دوسرے بینچ کو بھجوا دیا، بعد ازاں پولیس کی جانب سے فیصل رضا عابدی کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
10 اکتوبر کو فیصل رضا عابدی توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، جس کے بعد انہیں دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GRGSQb
0 comments: