Friday, May 10, 2019

جعلی پروپیگنڈا: فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب سے پولیو مخالف مواد ختم، وارننگ جاری

فیس بک، یو ٹیوب اور ٹویٹر نے پولیو ویکسین مخالف مواد ہٹا کر وارننگ جاری کر دی ہے
سماجی ویب سائٹس فیس بک، یو ٹیوب اور ٹویٹر نے پولیو ویکسین مخالف مواد ہٹا کر وارننگ جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی جانب سے وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطا کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر موجود مواد کے لنکس کی نشاندہی کر رہی ہے جس پر جعلی پروپیگنڈا اپ لوڈ ہے۔ اب تک فیس بک کے 130، ٹویٹر کے 14 اور یوٹیوب کے30لنکس کا خاتمہ کیا جاچکا ہے۔

بابر بن عطا نے کہاکہ فیس بک اعلیٰ انتظامیہ سے ہونے والی ویڈیو کانفرنس میں فیس بک انتظامیہ نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان میں جاری پولیو کے خلاف جنگ میں وہ بھرپور کردار ادا کریں گے۔ فیس بک نے قواعد و ضوابط کے مطابق مواد ہٹانا شروع کیا ہے۔ حکومت فیس بک انتظامیہ کے اس تعاون کو سراہتی ہے، بچوں کے محفوظ مستقبل کیلیے ویکسین کے خلاف مواد ہٹانا قابل تحسین قدم ہے۔

واضح رہے کہ پولیو مخالف مواد کی وجہ سے ویکسین کے بارے میں جعلی پروپیگنڈا پھیلا کر والدین کو گمراہ کیا جاتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2E0UQP3

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times