
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں کسانوں کی تنظیم کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چین کے نائب وزیراعظم اس ماہ کی چھبیس تاریخ سے پاکستان کا تین روزہ دورہ کرینگے جس کے دوران زراعت کے شعبے میں مختلف معاہدوں کو حتمی شکل دی جائیگی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ نجی شعبے میں شراکت داری میں اضافے کا خواہشمند ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کی تنظیم کے نمائندہ وفد نے حال ہی میں چین کا معلوماتی دورہ کیا جس کا مقصد دونوں ملکوں کے باہمی تجارتی حجم میں اضافے کے طریقے تلاش کرنا تھا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں ماہی گیری کے شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں اور ہم اس شعبے میں چین کی مدد کر سکتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان دیگر ممالک کے ساتھ اقتصادی سفارتکاری چاہتا ہے اور خزانہ، تجارت، صنعت اور امور خارجہ کی وزارتوں کو اس سلسلے میں مل کر کام کرنا چاہئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HeZ5r3
0 comments: