
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج جمعتہ الوداع اور یوم القدس عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، جمعتہ الوداع کے اجتماعات مساجد کے علاوہ عیدگاہوں، کھلے میدانوں اور پارکوں میں بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے جمعتہ الوداع کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے ہیں، حساس علاقوں کی مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔
آئی جی سندھ کلیم امام نے کہا کہ نمازجمعہ کا آغاز تا اختتام اور یوم القدس کی مناسبت سے ریلیوں/اجتماعات کے موقع پرامن وامان کے حالات کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا جائے جبکہ جمعتہ الوداع/یوم القدس کے موقع پر مرکزی مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
اس حوالے سے مساجد میں اجتماعات میں ملک کی سلامتی و استحکام، ترقی و خوشحالی، دہشتگردی کے خاتمے اور امت مسلمہ کی سربلندی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔
ناجائز ریاست اسرائیل کے قیام کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے القدس ریلیاں بھی نکالی جائیں گی، جس میں سیاسی مذہبی جماعتوں کے کارکن شریک ہوکر فلسطینی مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے اور بیت المقدس کی آزادی کا مطالبہ کیا جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IdDekx
0 comments: