افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
وفاقی محتسب کے دفتر کی طرف سے عوامی شکایات کے فوری ازالے کو سراہتے ہوئے صدرنے کہاکہ ادارے کو ذرائع ابلاغ کے ذریعے اپنے اچھے فیصلوں کے بارے عوام کو باخبر رکھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے اسلامی نظریاتی کونسل کو تجویز دی ہے کہ معاشرے کے سماجی مسائل کے حل کےلئے مساجد کا استعمال کیا جائے۔
اس سے پہلے اپنے خیرمقدمی کلمات میں وفاقی محتسب سید طاہر شہباز نے کہا کہ صدر کی ہدایت کے مطابق اس سال کو محتسب کی رسائی اور آگاہی سے منسوب کیا گیا ہے۔
اس موقع پر صدر نے وفاقی محتسب کے دفتر کی ترمیم شدہ ویب سائٹ کا بھی افتتاح کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2ZSCmtl
0 comments: