
کینیڈا کی نامور کمپنی نے" فوکلز" نامی اسمارٹ چشمہ تیار کر لیا جس کو بنانے کا مقصد روزمرہ زندگی میں موبائل فونز کا کم سے کم استعمال کرنا ہے۔
کمپنی حکام کے مطابق " فوکلز" نامی اسمارٹ چشمہ ایک چھوٹی سی انگوٹھی کے ذریعے کنٹرول ہوتا ہے جسے لوپ کہا جاتا ہے اور یہ صارف کے موبائل فون سے کونکٹ ہوتا ہے۔ اور موبائل پر آنے والے نوٹیفیکیشنز چشمہ پر رونما ہوتے ہیں جبکہ یہ چشمہ موسم، وقت، اور ٹریکنگ سمیت کئی دیگر چیزوں سے بھی آگاہ کرتا ہے۔ حکام کے مطابق اس چشمے کو بنانے کا مقصد روزمرہ زندگی میں موبائل فونز کا کم سے کم استعمال کرنا ہے،فوکلز کی قیمت 600 ڈالر رکھی گئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2LwR0Ds
0 comments: