وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ مزدوروں کی پارٹی ہونے کا دعویٰ کرنے والوں نے مزدوروں کی دولت لوٹ کر باہر بھیجی، میں تو کرپشن کرنے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں مزدوروں کو فلیٹ فراہم کرنے کے منصوبے کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ ننکانہ صاحب تاریخی اہمیت کے حامل علاقہ ہے جسے ستر سال تک نظر انداز کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ کرپشن کرنے والوں پرلعنت بھیجتا ہوں،ہمارے ملک میں مزدوروں کی پارٹی ہونے کا دعوی کرنے والوں نے مزدوروں کی دولت لوٹ کر باہر بھیجی، جلد ان سے لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2URX4WA
0 comments: