Thursday, May 23, 2019

نفیسہ شاہ کا وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے استعفے کا مطالبہ

پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ
پیپلز پارٹی نے وزیر آبی وسائل کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ فیصل واوڈا کے ملازم شیر نواز کے نام پر چھیالیس کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا کہ مودی ایک بار پھر بھارت پر مسلط ہوچکے ہیں۔ تبدیلی سرکار کہتی تھی مودی انتخابات جیت گئے تو مسئلہ کشمیر حل ہوجائے گا۔ اب وزیراعظم فون اٹھائیں اور مودی سے بات کریں۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم تین گروپوں کو نواز نے کیلئے لائی گئی تاکہ عمران خان کے چندے والے دوستوں، داؤد گروپ اور شبر زیدی گروپ کو نوازا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے ملازم شیر نواز کے نام پر چھیالیس کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ اسی طرح مالم جبہ کیس میں وزیردفاع، وزیراعلیٰ پختونخواہ ملوث ہیں۔ جبکہ دیگر حکومتی عہدیداروں پر بھی سنگین الزامات ہیں، لیکن وہ نیب کو نظرنہیں آتے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WWGnLz

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times