Friday, May 24, 2019

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کا منفرد اعزاز اپنے نام

 کیمبرج یونیورسٹی
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے منفرد اعزاز اپنے نام حاصل کرلیا وہ کیمبرج یونیورسٹی یونین سے خطاب کریں گے، کیمبرج یونیورسٹی کی تاریخ میں چیف جسٹس پہلے پاکستانی ہیں جو خطاب کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کیمبرج یونیورسٹی یونین سے خطاب کریں گے، چیف جسٹس کا کیمبرج یونیورسٹی میں خطاب 9 جون کو ہوگا، کیمبرج یونیورسٹی کی تاریخ میں چیف جسٹس پہلے پاکستانی ہیں جوخطاب کریں گے۔

کیمبرج یونیورسٹی میں امریکی صدرسمیت وسربراہان خطاب کرچکے ہیں، چیف جسٹس کیساتھ ملائیشیا اور نیپال کے وزرائے اعظم بھی مدعو ہیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ایل ایل ایم کی ڈگری بھی کیمبرج یونیورسٹی سے حاصل کی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HUuEqJ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times