Monday, May 27, 2019

فاٹا کے اضلاع کو مالیاتی فنڈز کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے گی: حفیظ شیخ

حفیظ شیخ
مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اہم اجلاس ہواہے جس میں قبائلی علاقہ جات کے اضلاع کی سماجی اور اقتصادی ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔

مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت فاٹا میں سماجی اوراقتصادی ترقی کیلئے خیبر پختونخواکی مدد کرے گی۔ فاٹا کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے امداد میں اضافہ کیاجائے گا۔

مشیر خزانہ نے کہا فاٹا کے اضلاع کو مالیاتی فنڈز کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے گی جبکہ سڑکوں اور بجلی کے نظام کی بہتری پرکام کیا جائیگا۔

وزیر خزانہ خیبر پختونخوا نے بتایا کہ فاٹا ترقیاتی فنڈز سماجی شعبے، صحت اور تعلیم کے فروغ کے لئے استعمال ہونگے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2wmaK2b

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times