Wednesday, May 15, 2019

طاقتور معیشت کیلئے مقامی صنعت کی ترقی ناگزیر ہے

ہ حکومت ملکی معیشت کو صارفین کی معیشت سے سرمایہ کاری کی معیشت میں تبدیلی
تجارت کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معیشت کو صارفین کی معیشت سے سرمایہ کاری کی معیشت میں تبدیل کریگی۔

انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں پاکستان کے تمام ایوان ہائے صنعت وتجارت کے صدور کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو مصنوعات اور جغرافیائی لحاظ سے برآمدات کو بڑھانا ہوگا۔

مشیر نے کہا کہ حکومت کا بنیادی مقصد ملک میں صنعت کاری کو فروغ دینا ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے وفد کو یقین دہائی کرائی کہ حکومت مقامی صنعت کو مضبوط کرنے کیلئے مکمل تعاون اور مدد فراہم کریگی کیونکہ مضبوط معیشت کیلئے مقامی صنعت کی ترقی ناگزیر ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Yq0z90

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times