Wednesday, May 15, 2019

لاہور سے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار

لاہور سے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار
لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے حساس اداروں نے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جن پر داتا دربار دھماکے میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

بھاٹی گیٹ کے علاقے میں کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے مبینہ تین دہشت گردوں میں ایک خاتون سہولت کار بھی شامل ہے جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

انٹیلی جنس ذرائع نے شبہ ظاہر کیا ہےکہ تینوں دہشت گردوں کا تعلق داتا دربار دھماکے سے ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 8 مئی کو داتا دربار کے باہر خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد شہید اور 25 زخمی ہوئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HkzTk8

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times