Thursday, May 30, 2019

وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی

وزیراعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کی ہے
وزیراعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ بشری بی بی اور وفاقی وزرا کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ بشری بی بی اور وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

وزیراعظم پاکستان کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے بھی عمرہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم او آئی سی کانفرنس میں شرکت کے لیے تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے۔ عمران خان نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور مسجد نبوی میں نوافل بھی ادا کیے۔

وزیراعظم عمران خان آج او آئی سی کے 14ویں سربراہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے ، جس میں مسلم امہ میں اتحاد اور یکجہتی پر زور دیں گے جبکہ مسلم دنیا کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IbQeH3

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times