صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز پر اپنے پیغامات میں پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کو رمضان المبارک کی آمد پر قومی ترقی، امن اور خوشحالی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے کا عہد کرنا چاہئے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی حکومت عوام کو کھانے پینے کی اشیاء کی مناسب قیمتوں پر بلاتعطل فراہمی کے لئے رمضان پیکج کا پہلے ہی اعلان کر چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سحر اور افطار کے دوران بجلی ، گیس اور پانی کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2LnoeFk
0 comments: