Sunday, May 12, 2019

لاہور میٹرو بس کے کرایوں میں اضافے کی سمری پنجاب کابینہ کمیٹی نے موخر کردی

لاہور میٹرو بس
لاہور میٹرو بس کے کرایوں میں اضافے کی سمری پنجاب کابینہ کی کمیٹی نے موخر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میٹرو بس ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافے کی سمری پنجا ب کابینہ کی کمیٹی کو بھجوائی تھی جس میں درخواست کی گئی تھی کہ میٹروبس کے کرایے میں اضافہ کیا جائے تاہم پنجاب کابینہ کی کمیٹی نے اس درخواست کو موخر کر دیا ہے۔

اب میٹرو بس ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کرایوں میں اضافے کی سمری ایک بار دوبارہ بنا کر پنجاب کابینہ کی کمیٹی کو بھجوائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کی کمیٹی ہی کرایوں میں اضافے کی سمری منظور یا مسترد کرے گی۔

لاہور میٹرو بس منصوبہ گزشتہ حکومت میں تعمیر کیا گیا تھا جس کے ذریعے روزانہ ہزاروں مسافر شاہدرہ سے گجومتہ تک صرف 20روپے میں سفر کرتے ہیں تاہم اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسافروں سے سٹیشن اور فاصلے کے مطابق کرایہ لیا جائے گا یا ہر مسافر سے 40روپے کرایہ وصول کیا جائے گا، اس حوالے سے پنجاب میٹرو بس ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافے کی سمری پنجاب کابینہ کی کمیٹی کو بھجوائی تھی جس میں درخواست کی گئی تھی کہ میٹروبس کے کرایے میں اضافہ کیا جائے تاہم پنجا ب کابینہ کی کمیٹی نے اس درخواست کو موخر کر دیا ہے اور اب میٹر بس اتھارٹی نے دوبارہ نئی سمری بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2vSucmW

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times