Sunday, May 12, 2019

رنگ برنگی سبزیاں جو کینسر سے بچائیں

سبزیاں کینسر کو پھیلنے سے روکتی ہیں
مٹر، ٹماٹر، گاجر، آلو، پالک، بروکلی، گوبھی، چقندر، شملہ مرچ ، ہری پیاز، دھنیا، پودینہ اور رنگین گوبھی یہ سب کسی ایک برتن میں کاٹ کر رکھی جائیں تو رنگوں کی بہار آجائے گی۔ قدرت نے ان رنگوں میں غذائیت کے مکمل جوہر پنہا کیے ہیں، بس ذرا غور کرنے کی ضرورت ہے۔

ہرارنگ
اس رنگ کی سبزیاں یعنی بروکلی،گوبھی،ہری مرچ،ہری پیاز کھانوں میں شامل کیجیے۔ اس رنگ میں Glucosinolates ایسا اہم جزو ہے ،جو کینسر کے کیمیائی عناصر کی بیخ کنی یا مدافعت کرتاہے۔

سفید اور ہرامائل رنگ
لہسن، پیاز اوردیگر ایسی سبزیاں جو سفید مائل ہوں ۔دل ،مدافعتی نظام اور کینسر کے خلاف مفید ہیں۔

زردی مائل سبزیاں پیلی سبزیاں
ایسی غذائیں جوچمک دارپیلے رنگ پر مشتمل ہوں یازردی مائل رنگ لیے ہوئے ہوں،مثلاً مکئی کے دانے،زعفران کے دانے، زعفران، ہلدی، ایووکاڈو، روز میری میں ایک مخصوص جزو
Zeaxanthinموجودہے جو آنکھوں کے عضلات اور خلیوں کو نقصانات سے محفوظ رکھتا ہے اور بینائی کو تقویت دینے کے ساتھ ساتھ کینسر کے خلاف مزاحمت کرتاہے۔

نارنجی مائل یازردسبزیاں اورپھل

اس رنگ کے کھانوں میں فلیو ونائیڈز کی مقدار قدرے زیادہ پائی جاتی ہے۔ جو ہمارے عصبی نظام، مدافعتی صحت اور آنکھوں کے لیے بہتر ہیں۔ دل کے امراض اور کینسر سے بچاؤ کے لیے بھی ان کا استعمال مفید ہے، گاجر، خوبانی، آڑو، پپیتا، خربوزہ اس کے بہترین ذرائع ہیں۔

تمام لیمونی پھل، گاجر ،آلو ،شکر قندی میں وٹامن سی کے علاوہ بیٹا کیروٹین پایا جاتاہے۔
یہ (پھل اور سبزیاں)کینسر کو پھیلنے سے روکنے والے ہیں۔

سرخ رنگ کے پھل اور سبزیاں
اس رنگ کی غذاؤں سے ہر شخص بخوبی واقفیت رکھتا ہے ۔اکثریت کو سیب سرخ رنگ ہی میں بھا تا ہے۔ ٹماٹر ہر گھر میں تقریباً روزانہ استعمال کیا جاتا ہے۔ تربوز،سرخ مرچیں وغیرہ بھی عام استعمال کی چیزیں ہیں۔ ان میں موجود ایک مخصوص جزوLycopene کینسر کی روک تھام  کرتا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VTxXaD

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times