
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے صوبوں سے کہا کہ وہ اس مقصد کے لئے این ایف سی سے تین فیصد حصہ دیں کیونکہ خیبرپختونخوا تنہا قبائلی اضلاع کی ترقیاتی ضرورتوں کو پورا نہیں کرسکتا۔
وزیر اعظم نے 26 ویں آئینی ترمیم کی حمایت کرنے پر تمام سیاسی جماعتوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ اس سے قبائلی عوام کو نمائندگی ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ترقی اشتراکیت پر مبنی ہونی چاہیے اور پیچھے رہ جانے والے علاقوں کو ملک کے دوسرے حصوں کے برابر لانا چاہیے۔
اس سے پہلے ایوان میں آئینی ترمیم پر بحث کی گئی۔
مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو قبائلی اضلاع کو ملک کے دوسرے حصوں کے برابر لانے کےلئے اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔
جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا واسع نے کہا کہ ان کی جماعت قبائلی لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے کئے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ان کی جماعت نے قبائلی اضلاع کو قومی دھارے میں لانے کےلئے ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2JiLWRc
0 comments: