Monday, May 13, 2019

نیوزی لینڈ کا رائل کمیشن آج سے کرائسٹ چرچ حملہ کی تحقیقات شروع کرے گا

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دہشت گردی کے حملے کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن آج سے کام شروع کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ قوانین کے مطابق رائل کمیشن عدالتی تحقیقات کا اعلیٰ ترین فورم ہے جو 15 مارچ 2018 کو کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر حملے کی تحقیقات کرے گا اور جائزہ لے گا کہ سیکیورٹی ادارے حملے کو روک سکتے تھے یا نہیں۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ رائل کمیشن کے نتائج سے آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

نیوزی لینڈ کے قانون کے مطابق رائل کمیشن سنگین ترین واقعات پر بنایا جاتا ہے اور وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کی جانب سے کرائسٹ چرچ واقعے کو بھی ملکی تاریخ کے سنگین ترین واقعات میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کرائسٹ چرچ کی مسجد النور میں 15 مارچ کو نماز جمعہ کے موقع پر دہشت گرد حملے میں 9 پاکستانیوں سمیت 51 افراد شہید ہوئے تھے۔

28 سالہ حملہ آور برینٹن فائرنگ کی ویڈیو بناتا رہا اور مسجد میں فائرنگ کرنے کے بعد باہر سڑک پر موجود مسلمانوں کو بھی نشانہ بناتا رہا، واقعے کے کچھ دیر بعد پولیس نے ملزم کو حراست میں لیا جسے بعدازاں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس پر قتل کی فرد جرم عائد کی گئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2JgEKoL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times