Friday, May 31, 2019

پاک بحریہ کے سربراہ اور فرانسیسی سفیرکا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پاک بحریہ کے سربراہ اور فرانسیسی سفیر نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے
پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک بریٹی نے آج اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک بحریہ کے سربراہ نے خطے میں سمندری تحفظ کے حوالے سے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے معزز مہمان کو بحرہ ہند کی سمندری حدود میں گشت کے بارے میں پاک بحریہ کے اقدامات کے بارے میں بتایا۔

فرانسیسی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کےلئے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2KlWZbY

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times