
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں گلوکارہ میشاشفیع کیس کی درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل میشا شفیع نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ میشاشفیع گلوکارعلی ظفرکے گواہوں کونہیں جانتی،گواہوں میں علی ظفرکے ملازمین شامل ہیں۔
وکیل علی ظفر نے کہا کہ کوئی گواہ علی ظفر کا ملازم نہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ علی ظفرکا میشاشفیع کی درخواست پربنیادی اعتراض کیا ہے؟ وکیل میشا شفیع نے کہا کہ گواہوں کی لسٹ مل جائے توایک روز میں جرح کرلیں گے،عدالت نے کہا کہ ایک ہی روز گواہوں پر جرح مکمل کرنے کی کوشش کی جائے۔
عدالت نے کہا کہ ٹرائل کورٹ غیرضروری التوانہ دیتے ہوئے جلد فیصلہ کرے، وکیل میشاشفیع نے کہا کہ قانون کے مطابق گواہ کا بیان اور جرح ایک ہی روز ہوتی ہے، جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ بیان اورجرح ایک ہی روز ہونے کا اختیارعدالت کا ہے۔
عدالت نے گواہوں پربیان کے بعد جرح کرنے کا ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دیدیا اورعلی ظفرکو 7 روز میں گواہوں کے بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے کہا کہ میشاشفیع کے وکیل گواہوں پرجرح کی تیاری 7 روزمیں مکمل کریں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WFp1Te
0 comments: