
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں حکمران جماعت تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے سیاسی مفادات کے بجائے عوام اور قومی مفادات کو ترجیح دیتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے حقوق اور قومی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام سے اپنے انتخابی منشورمیں کئے گئے وعدے پورے کرنے کے لئے تمام ضروری اصلاحات کرے گی۔
وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کو ملک میں اقتصادی استحکام لانے کے لئے حکومت کی پالیسیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
انہوں نے ارکان پارلیمنٹ کو آئندہ بجٹ اور پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چھ ارب ڈالر کے پیکج پر ہونے والے مذاکرات سے متعلق اعتماد میں لیا۔
وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کو اثاثہ جات ظاہر کرنے سے متعلق مجوزہ ایمنسٹی سکیم کے بارے میں بھی بتایا اور ارکان پارلیمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے حلقوں کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے ان کے ساتھ رابطے میں ر ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Q4I2Mi
0 comments: