Tuesday, May 7, 2019

امریکہ سے کشیدگی: ایرانی ریال میں گراوٹ، 7 ماہ کی کم ترین سطح پر ریکارڈ

 ایرانی کرنسی میں گراوٹ
 امریکہ اور ایران میں جاری کشیدگی کے بعد ایران کی کرنسی میں گراوٹ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ایرانی ریال کی قیمت 7 ماہ کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ ایران میں کشیدگی بڑھنے کے بعد ایرانی ریال میں مسلسل گراوٹ دیکھنے میں آ رہی ہے۔مختلف فارن ایکسچینج ویب سائٹس کے مطابق غیر سرکاری مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 154,000 ایرانی ریال تک نوٹ کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر کے بعد سے یہ ایرانی کرنسی کی کم ترین قیمت ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Wv5K6O

0 comments:

Popular Posts Khyber Times