Sunday, May 19, 2019

دانتوں کو چاہیے 2 منٹ

منہ اور دانتوں کی صفائی کے لیے برش کرنا ناگزیر ہے
منہ اور دانتوں کی صفائی کے لیے برش کرنا ناگزیر ہے، لیکن ایک سوال بہت سوں کے ذہن میں اٹھتا ہو گا کہ کتنی دیر تک برش کرنا چاہیے؟ اب ماہرین نے اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔

 ماہرین نے بتایا ہے کہ ”دن میں دو مرتبہ برش کرنا چاہیے اور ہر بار 2منٹ تک برش کرنا چاہیے۔ یہ دانتوں اور منہ کی صفائی کے لیے کافی ہے۔“

ماہرین کا کہنا تھا کہ ”دانتوں کی صفائی کرتے ہوئے لوگ اکثر یہ غلطی کرتے ہیں کہ وہ زبان کو بھول جاتے ہیں حالانکہ جراثیموں کی سب سے زیادہ تعداد زبان پر ہی ہوتی ہے۔ لہٰذا جب بھی برش کریں اسے زبان اور منہ کے دیگر اندرونی حصوں پر بھی ضرور پھیریں۔

کچھ لوگ برش کو زیادہ طاقت کے ساتھ دانتوں پر رگڑتے ہیں۔ یہ بھی غلط عمل ہیں۔ برش کو دانتوں پر زیادہ دبا کر نہیں رگڑنا چاہیے۔“



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Q86EUH

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times