Tuesday, May 7, 2019

عمران خان کی حکومت 2020 میں ختم۔۔۔ منظور وسان کی پیشن گوئی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشن گوئی کی ہے کہ جون، جولائی کا مہینہ اہم ہے، صرف نواز شریف نہیں ان کے ساتھ ساتھ دیگر بھی جانے والے ہیں، ایک بار پھر کہتا ہوں عمران خان کی حکومت 2020 میں ختم ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا چلنا مشکل ہے، 2020 حکمرانوں کے لیے بڑا مشکل سال ثابت ہونے والا ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ جون، جولائی کا مہینہ اہم ہے، کوئی جیل میں ہوگا تو کوئی باہر، صرف نواز شریف نہیں ان کے ساتھ ساتھ دیگر بھی جانے والے ہیں ، ایک بار پھر کہتا ہوں عمران خان کی حکومت 2020 میں ختم ہوجائے گی۔

منظور وسان نے کہا بہت جلد حکومت کے وزراء بھی جیل کے اندر ہوں گے، احتساب سب کا ہونا چاہئے لیکن جن پر ریفرنسز ہیں ان سے رعایت اور جن پر انکوائریاں ہیں وہ جیل میں ہیں، احتساب صرف پیپلزپارٹی کا ہورہا ہے۔

رمضان کے‌ حوالے سے ان کا کہنا تھا یہ پہلا رمضان ہے جب غریب عوام پانی پر سحر اور افطار کررہی ہے، سبزی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے، گندم میں مٹی افسران ملائیں اور بدنام پیپلزپارٹی کو کیا جارہا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2vKkByG

0 comments:

Popular Posts Khyber Times