Friday, May 3, 2019

لوکل گورنمنٹ بل 2019: گورنر پنجاب نے بل پر دستخط کر دیے

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے لوکل گورنمنٹ بل 2019 پر دستخط کر دیے۔ پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام دو درجوں پر مشتمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ نئے نظام میں مقامی سطح پرعوامی نمائندے صحیح معنوں میں با اختیار ہوں گے۔

نئے بلدیاتی نظام کے مطابق شہروں میں میونسپل اور محلہ کونسل جبکہ دیہات میں تحصیل اور ویلج کونسل ہوگی۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اختیارات نچلی سطح پرمنتقل کر نے کا وعدہ پورا کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو مضبوط کر رہے ہیں۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ نئے نظام میں مقامی سطح پرعوامی نمائندے صحیح معنوں میں با اختیار ہوں گے، عوامی سطح پرپائیدار خدمت کویقینی بنانا تحریک انصاف کےمنشور کا اہم جزو ہے۔

یاد رہے کہ 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی میں نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون منظورکرلیا گیا تھا۔ اپوزیشن نے بل کی منظوری کے خلاف ایوان میں احتجاج کیا تھا۔

نئے بلدیاتی نظام کے تحت ویلج کونسل اور شہروں میں محلہ کونسل کا انتخاب غیرجماعتی بنیادوں پر ہوگا، تحصیل اور میونسپل کی سطح پرانتخاب جماعتی بنیادوں پرہوں گے۔=



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2ZUE91c

0 comments:

Popular Posts Khyber Times