Thursday, May 9, 2019

العزیزیہ ملز ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کی خلاف اپیل کی سماعت 19 جون تک ملتوی

العزیزیہ ملز ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کی خلاف اپیل کی سماعت 19 جون تک ملتوی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا کی خلاف اپیل کی سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اختر کیانی پرمشتمل بینچ نے نوازشریف کی العزیزیہ اسٹیل ریفرنس میں سزا کی خلاف اپیل کی سماعت کی۔

نواز شریف کی جانب سے خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے تاہم پیپر بکس مکمل نہ ہونے کی وجہ سے کیس کی کارروائی میں پیش رفت نہ ہوسکی،خواجہ حارث کی سماعت کے لئے عید کے بعد کی تاریخ مقررکرنے کی استدعا پرعدالت نے سماعت انیس جون تک ملتوی کردی۔

گزشتہ سماعت بھی مقدمے کی پیپر بک نامکمل ہونے پر ملتوی کی گئی تھی، جس پر عدالت نے آج پیپر بک مکمل کر کے لانے کا حکم دیاتھا،خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ کچھ اکاونٹس کی تفصیلات پیپر بکس کے ساتھ نہیں ہیں یہ دستاویزات کیوں مسنگ ہیں اس کا ہمیں نہیں پتہ۔جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ برانچ کو بلا کر پوچھ لیتے ہیں ایسا کیوں ہوا ،جو بھی ریکارڈ برانچ کے پاس آیا ہوگا اسی کی فوٹو کاپی کرائی ہوگی،جو چیزیں مسنگ ہیں وہ باہمی مشاورت سے درست کر لی جائیں گی۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزارکھی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VUwvoi

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times