Saturday, April 25, 2020

کورونا وائرس کے باعث ڈچ فٹبال لیگ بھی منسوخ کردیا گیا

 ڈچ فٹ بال لیگ منسوخ
کورونا وائرس کے باعث ڈچ فٹ بال کے اہم میگا ایونٹ کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

کرونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر میں سماجی اور معاشرتی سرگرمیاں معطل ہیں، وہیں کھیلوں کے میدان بھی ویران ہوگئے ہیں۔ ڈچ حکومت نے اہم میگا ایونٹ ڈچ فٹ بال لیگ “اریڈیوی سی” بھی عالمی وبا کے باعث منسوخ کردی گئی۔

ڈچ فٹبال حکام نے 2019-20ء کا سیزن ختم کر دیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث یہ انتہائی مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔

آئیکس ٹیم کو سرفہرست ہونے کے باوجود چیمپئن قرار نہیں دیا گیا۔ اے زیڈ الکمار سمیت دونوں ٹاپ ٹیمیں یوئیفا چیمپئنز لیگ کے لیے کوالیفائی کر گئی ہیں۔، ایونٹ کا فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے کوئی ٹیم بھی ایونٹ سے باہر نہیں ہوگی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bG77at

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times