Tuesday, May 28, 2019

بجٹ 11 جون کو پیش کیا جائے گا، عام آدمی پر مالیاتی بوجھ کم کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز

معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بجٹ میں معیشت کے استحکام آمدن میں اضافے کے ذریعے مالی خسارے میں کمی لانے اور درآمدات کم کرکے حسابات جاریہ کے خسارے پر قابو پانے پر توجہ دی جائے گی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ آئندہ ماہ کی گیارہ تاریخ کو پیش کیا جائے گا جس میں اخراجات پر قابو پایا جائے گا تاکہ حکومتی قرضے میں کمی لائی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کے نادار طبقے کا تحفظ کیا جائے گا اورعام آدمی پر مالیاتی بوجھ کم کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ترقی کے امکانات میں اضافے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ معیشت کو درپیش مسائل کے حل کے لئے صوبائی حکومتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے دیئے گئے اقتصادی لائحہ عمل سے بالآخر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہوئی اور غیر یقینی اور معاشی عدم استحکام سے متعلق افواہوں اور غیر یقینی کیفیت کا خاتمہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت برآمدات میں اضافے, درآمدات میں کمی اور تجارتی خسارے میں توازن پیدا کرنے کے لئے جامع اور واضح تجارتی پالیسی کا اعلان کرے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HJGGV2

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times