
اس سال "مزدوروں کا عالمی دن" کا موضوع ہے ''سماجی واقتصادی ترقی کے لئے کارکنوں کو متحد کرنا'' آج (بدھ) عام تعطیل ہے اورمحنت کشوں اورتاجروں کی تنظیموں نے دن کی اہمیت کواجاگر کرنے کے لئے خصوصی پروگراموں کا اہتمام کیا ہے۔
پاکستان کی پہلی لیبر پالیسی1972 میں تشکیل دی گئی جس میں یکم مئی کو سرکاری تعطیل قراردیا گیا تھا۔ اس پالیسی کے تحت سماجی تحفظ کے نظام' اولڈ ایج بینیفٹ سکیموں اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کا قیام بھی عمل میں آیا۔
"مزدوروں کا دن" شکاگو میں مزدوروں کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج پر امریکی حکومت کی جانب سے تشدد کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدوروں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
اس شہر میں مزدور جیسا کوئی در بدر نہیں
جس نے سب گھر بنائے اسکا کوئی گھر نہیں
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Wp2JF2
0 comments: