Saturday, April 13, 2019

پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں امن کوششوں کی حمایت کی ہے: شاہ محمود

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اس بات پریقین رکھتا ہے کہ پرامن اور مذاکراتی حل ہی افغانستان میں پیشرفت کا واحد راستہ ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ افغان تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور تمام فریقوں کو امن عمل کیلئے پختہ عزم کا اظہار کرنا چاہیے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ تمام افغانوں کی شرکت کے ساتھ افغانستان میں امن کوششوں کی بھرپور حمایت کی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Uj1l4Z

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times