Saturday, April 13, 2019

اداکارہ مہوش حیات نے امیتابھ بچن کو آڑے ہاتھوں لیا

معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات
حال ہی میں تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات بالی ووڈ کے اداکار امیتابھ بچن پر برس پڑیں ۔ امیتابھ بچن نے ایک فلم کے لیے پاکستانی شخص کا کردار ادا نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر مہوش حیات نے افسوس کا اظہار کیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر مہوش حیات نے کہا کہ اگر یہ بات سچ ہے تو یہ بہت افسوس کی بات ہے۔ فلموں میں ملکوں کے بیچ فاصلے ختم کرنے کی طاقت ہوتی ہے، خاص طور پر جب تعلقات کشیدہ ہوں۔

مہوش حیات نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں قوم پرستی بالآخر سب کچھ بدل دیتی ہے۔ میں امید کرتی ہوں کہ ہم خود بھی مستقبل میں بالی ووڈ کے بارے میں شعلہ بیانی کرنے سے پہلے نصیحت حاصل کرلیں۔

واضح رہے کہ بگ بی نے آسکر ایوارڈ یافتہ ’ساونڈ ڈیزائنر ریسول پوکوٹی‘ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں پہلے پاکستانی شخص کا کردار کرنے کی حامی بھری لیکن پھر پاک بھارت کشیدگی کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UVlu5E

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times