تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ہمشیرہ نے نیب کی جانب سے کال اپ نوٹس کو کالعدم قرار دینے کیلئے اسلام آباد سے رجوع کیا۔
فریال تالپور کی درخواست پر جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن کیانی نے سماعت کی، فریال تالپور کی طرف سے فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے، وکیل فریال تالپور نے موقف اختیار کیاکہ جوائنٹ ونچرکیس میں نیب نے طلبی کے سمن جاری کیے، اس کیس کا نیب سے کوئی تعلق نہیں بنتا۔
جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ یہی جواب نیب کودےدیں اس میں کیامسئلہ ہے؟فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ نیب نے ہمیں سوالنامہ دیا ہے ہم جواب دے رہے ہیں،عدالت نے کہا کہ کیسے کہہ دیں کسی انکوائری میں نیب کادائرہ اختیاربنتاہے یانہیں؟۔
جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ نیب میں جواب تودیں وہ انکوائری ہی توکررہے ہیں،عدالت نے فریال تالپورکی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2J31Y0J
0 comments: