Sunday, April 28, 2019

رمضان میں مہنگی اور گلی سڑی اشیاء بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی

پنجاب حکومت نے رمضان میں گلی سڑی اشیاء بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے
پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں مہنگائی روکنے، ناقص اور گلی سڑی اشیاء بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایکسائز ،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی چیئرپرسن سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں روزہ داروں اور عوام کو سستی اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کیلئے رمضان بازار قائم کرے گی۔

سعدیہ سہیل کا کہنا تھا کہ ان بازاروں میں مصنوعی مہنگائی کی روک تھام اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام میں بڑی مدد ملے گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کے بہترین مفاد میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں رمضان بازاروں کا اہتمام نہیں ہوتا وہاں چور بازاری اور منافع خوری پرقابو پانے کے لئے فوری ایکشن لیا جائے گا جس سے ان علاقوں کے عوام سستی اشیاءخریدسکیں گے۔

مہنگی‘ ناقص‘ ملاوٹ شدہ‘ گلی سڑی اشیاء اور سبزیاں اور پھل بیچنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی حکومت عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کے لئے ہر حد تک جائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GE60tN

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times